بلوچستان کے مٹی اگلتے پہاڑ عجوبے سے کم نہیں۔ ہم نے لاوا اگلتے پہاڑ تو سنے ہیں۔ آج بلوچستان کے مڈ والکینوز کے بارے میں جانتے ہیں۔
ان سب میں قابل ذکر ہنگول کا چندرگپ مڈ والکینو ہے۔ یہ مقام ہندووں کے لئے مقدس ہے۔ وہ یہاں نہ صرف پوجا کرتے ہیں بلکہ اس مٹی کو اپنے جسم پر ملتے ہیں تاکہ ان کو بیماریوں سے شفا اور روحانی طاقت مل سکے۔
بلوچستان کے مٹی اگلتے پہاڑ کیسے ہیں
یہ مٹی اگلتے پہاڑ مکران کوسٹل ہائی وے کے مختلف مقامات پر موجود ہیں۔ ان سے گرم مٹی نکلتی ہے جس کو والکینک ایش بھی کہتے ہیں۔ ان کی تعداد بلوچستان میں 100 کے قریب بتائی جاتی ہے۔ یہ چھوٹے بڑے مختلف سائزوں میں پائے جاتے ہیں۔
اوڑماڑہ کے قریب اس مڈ والکینو کو آٹومیٹک مڈ والکینو کہا جاتا ہے۔ یہ پہاڑ دنیا کے چند مقامات میں ہیں اور پاکستان ان میں شامل ہے۔ ایڈونچرکے شوقین حضرات کے لئے یہ ایک عمدہ جگہ ہے۔


