مٹی کے گھروں کی معدوم ہوتی روایت

مٹی کے گھر آج بھی سستے اور خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کے لئے بے شمار نعمتیں پیدا کی ہیں جن میں سے ایک مٹی ہے۔

وقت کے ساتھ ساتھ طرز تعمیر میں جدت تو آگئی لیکن آج بھی بہت سے علاقوں میں لوگ مٹی کے گھروں میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ یہ گھر گرمیوں میں ٹھنڈے جبکہ سردیوں میں گرم رہتے ہیں۔

مٹی کے گھر کیوں ضروری؟

ان گھروں کی دیوار بھی موٹی ہوتی ہے جبکہ ان میں ہوا آنے کے لئے چھوٹے چھوٹے سوراخ کئے جاتے ہیں۔ یہ سوراخ سردیوں میں بند کردئیے جاتے ہیں۔

سندھ کے کئی علاقوں میں ان مٹی کے گھروں میں خواتین اپنے ہاتھوں سے مختلف ڈیزائن بھی بناتی ہیں۔ یہ ڈیزائن ان گھروں کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔

کئی گھروں میں کھڑکی نہیں بنائی جاتی بلکہ چھت سے ہی ہوا کا انتظام کردیا جاتا ہے۔ ان گھروں کی عمر 20 سے 25 سال تک ہوتی ہے۔

جواب دیں

Your email address will not be published.

You may use these <abbr title="HyperText Markup Language">html</abbr> tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*