گنز کا ساحل بلوچستان کا ایک چھپا ہوا اورپرکشش مقام ہے۔ یہ بلوچستان میں گنز کا مقام ہے اور اس کے ساحل کا شمار پاکستان کے خوبصورت ترین ساحلوں میں ہوتا ہے۔
گنز کی ڈالفن کا خوبصورت نظارہ
یہاں آپ ڈالفن کو بھی پانی سے باہر آتے دیکھ سکتے ہیں۔ گنز ماہی گیروں کی ایک بستی ہے۔ کہتے ہیں کہ اس قصبے کا اصل نام گنج تھا جو بگڑ کر گنز ہوگیا۔
صدیوں پہلے یہاں ایک پرتگالی جہاز خراب ہوا تھا۔ جب جہاز ٹھیک نہ ہوا تو سپاہیوں نے اسلام قبول کرکے مقامی لوگوں میں شادیاں کیں۔ آج کے باشندے انہی کی اولادوں میں سے ہیں۔
گنز کے ایک طرف پہاڑ جبکہ دوسری جانب ریتلا ساحل ہے۔ یہ ساحل سیاحوں کی کم آمد و رفت کے باعث صاف ستھرا ہے۔ یہاں کے لوگ غریب ضرور ہیں مگر مہمان نوازی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔
