پنڈ سلطانی: پنجاب کا مثالی گاوں

پنڈ سلطانی کا شمار اٹک کے اہم ترین قصبوں میں ہوتا ہے۔ کہتے ہیں کہ افغانستان سے ہندوستان پر حملہ کرنے والے بہت سے سلطان یہاں سے گزرتے اور قیام کرتے تھے۔

اس وجہ سے اس گاوں کا نام پنڈ سلطانی یعنی سلطانوں کا گاوں رکھا گیا۔

پنڈ سلطانی کی تاریخی اہمیت تو ہے ہی لیکن یہاں کے لوگوں نے ایسے منفرد کام بھی کئے ہیں جس کی وجہ سے پنڈ سلطانی گاوں کو پنجاب کے ایک مثالی گاوں کی حیثیت حاصل ہے۔

پنڈ سلطانی گاوں کی 5 منفرد خصوصیات

تو جانتے ہیں پنڈ سلطانی گاوں کی چند خاص باتیں۔

1۔ منفرد دیواریں

پنڈ سلطانی گاوں کی دیواریں بہت منفرد ہیں۔ ان پر خوبصورت پینٹنگ کی گئی ہیں۔ ان دیواروں کی پینٹنگ کا مقصد گاوں کی دیواروں کو نہ صرف خوبصورت بنانا بلکہ کوئی پیغام بھی دینا ہے۔

2019 میں یہ کام شروع کیا گیا جب صرف دو دیواریں پینٹ کی گئی تھیں۔ جبکہ اب ان منفرد دیواروں کی تعداد 50 کے قریب ہیں۔

ان دیواروں پر مختلف پیغامات بھی دئیے گئے ہیں جیسا کہ تعلیم حاصل کرنی ہے، پانی بچانا ہے، کتابیں پڑھنی ہیں اور درختوں کی کٹائی نہیں کرنی۔

یہ پیغامات اس گاوں میں اصلاح کا کام بھی کررہے ہیں۔

2۔ لائبریری

پنڈ سلطانی گاوں کی لائبریری کسی بڑے شہر کی لائبریری سے کم نہیں۔ یہ لائبریری اپنی مدد آپ کے تحت چل رہی ہے اور اس کے 800 کے قریب ممبرز ہیں۔ پچھلے دو سالوں میں یہاں سے 8000 کے قریب کتابیں ایشو ہوئی ہیں۔

لائبیری کی کلکشن بہت شاندار ہے جبکہ ہر موضوع کی کتابوں کا الگ سیکشن ہے۔ یہاں تفسیر، ناول، افسانے، بچوں کی کتابیں، سفرنامے، اخبار اور ڈائجسٹ کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

پنڈ سلطانی لائبریری میں لوگوں کے لئے کتابیں مفت ایشو کی جاتی ہیں جبکہ لائبریرین اپنی خدمات بھی اپنے ذاتی شوق سے دے رہے ہیں۔ کتابوں کی ساری لسٹ اس گاوں کی ویب سائٹ پر بھی ہے۔

3۔ پنڈ سلاطانی ریلوے اسٹیشن

پنڈ سلطانی کے اس فرضی ریلوے اسٹیشن نے حالیہ دنوں میں بہت شہرت حاصل کی ہے۔ یہ ایک منفرد ریلوے اسٹیشن ہے جہاں کوئی ٹرین نہیں رکتی۔

بلکہ یہ ریلوے اسٹیشن طرز پر ڈیزائن کی گئی ایک بیٹھک ہے جہاں ہر چیز ریلوے طرز پر ہے۔

یہ اسٹیشن ریلوے سے متعلق اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کی بھی ایک کوشش ہے۔ یہ جگہ کسی کے لئے بھی وزٹ کرنے کے لئے بالکل کھلی ہے۔

4۔ سڑکیں

پنڈ سلطانی گاوں کی سڑکیں بھی پکی ہیں۔ جبکہ سڑکوں کی شناخت کے لئے مختلف بورڈز بھی لگائے گئے ہیں جس پر سڑک کا نام درج ہے۔

گاوں کی داخلی سڑک پر ایک بورڈ نصب ہے جس پر پورے گاوں کا نقشہ بھی دیا گیا ہے۔

5۔ سوشل ورک

پنڈ سلطانی گاوں میں صاف ستھرے ماحول کو فروغ دینے کے لئے مختلف کمیٹیاں کام کررہی ہیں۔

ان کا مقصد ٹوٹی ہوئی سڑکوں اور نالیوں کی مرمت کرنا، بیروزگار نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرنا، سٹریٹ لائٹس کی بحالی اور ضرورت مندوں کے لئے ڈونیشن جمع کروانے کے علاوہ دیگر کام ہیں۔

اس کے علاوہ انگریز دور کا ایک تھانہ بھی یہاں ہے۔ جبکہ گاوں کی ایک ویب سائٹ pindsultani.com کے نام سے بھی چل رہی ہے۔ ایک بینک کا آفس بھی یہاں ہے۔

جواب دیں

Your email address will not be published.

You may use these <abbr title="HyperText Markup Language">html</abbr> tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*