کٹورا جھیل، فطرت کا عجوبہ

کٹورا جھیل سطح سمندر سے 11 ہزار 500 فٹ بلند ہے۔ اس جھیل کو مقامی زبان میں گھان سر کہتے ہیں۔ گھان کا مطلب بڑا اور سر کا مطلب جھیل ہے۔ یہ جھیل 1۔25 کلومیٹر لمبی اور 763 میٹر چوڑی ہے۔

اس جھیل کو کٹورا کا نام لاہوتی سے تعلق رکھنے والے راجہ تاج محمد نے دیا ہے۔ اس جھیل کا شمار پاکستان کی خوبصورت جھیلوں میں ہوتا ہے۔ اس جھیل پر جانے کے بعد کوئی بھی حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔

کٹورا جھیل کا نام کیسے پڑا

کٹورا جھیل کے متعلق کئی کہانیاں مشہور ہیں۔ کہتے ہیں کہ ہر جمعہ کے دن اس جھیل کے اندر سے سونے کا کٹورا اوپر آتا ہے اور غائب ہوجاتا  ہے۔ اس جھیل کا پانی آبشار کی صورت میں نیچے گر کر آگے بہتا ہے۔

کٹورا جھیل چاروں طرف سے بلند و بالا پہاڑی گلیشئیر اور الپائن کے گھنے جنگلات میں گھری ہوئی ہے۔ کہتے ہیں کہ ان جنگلات میں نایاب جانوروں کی کثرت ہے جن میں مارخور قابل ذکر ہے۔

نہ صرف کٹورا جھیل بلکہ اس تک آنے کا راستہ بھی نہایت حسین ہے۔ جازبانڈہ سے کٹورا جھیل کا فاصلہ 5 کلومیٹر ہے۔ پیدل سفر شروع کریں تو تین گھنٹے لگ جاتے ہیں۔ میں نے صبح جلدی اپنے پیدل سفر کا آغاز جاز بانڈہ سے کیا۔

کٹورا جھیل کا سارا ٹریک نہایت خوبصورت ہے۔ ایک میدان کو پار کرکے چھوٹی جھیل رستے میں آتی ہے۔ اس کو مقامی لوگ لوک سر کہتے ہیں۔

پہلی جھیل پر کشتی کی سہولت بھی موجود ہے جس پر کچھ فاصلہ طے ہوجاتا ہے۔ کشتی والے نے ہمیں فاصلہ 4 کلومیٹر بتا یامگر یہ بمشکل ایک کلومیٹر بھی نہ تھا۔ اس پورے راستے میں گھوڑے اور دیگر جانوروں کے ریوڑ بھی ہمیں ملتے ہیں۔ پہلی جھیل تک گھوڑے کی سہولت بھی ہے مگر بعد میں صرف پیدل سفر ہوتا ہے۔

پہلی جھیل کے بعد پتھریلا ٹریک شروع ہوجاتا ہے۔ آخر میں ایک چڑھائی آتی ہے جس پر چڑھنے کے بعد کٹورا جھیل کا خوبصورت منظر ہمارے سامنے آجاتا ہے۔ کٹورا جھیل کے راستے میں ہمیں عارضی ہوٹل بڑی تعداد میں نظر آتے ہیں جبکہ اسی راستے میں ڈھنڈ بانڈہ بھی آتا ہے۔

کٹورا جھیل پر ایک عارضی ہوٹل بھی ہے۔ جبکہ یہاں راستے میں کچھ فاصلے پر ٹک شاپ ہیں۔ اگر آپ اس خوبصورت جھیل آنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پیدل چلنے کا ذہن بناکر آئیں اور کوشش کریں کہ اچھے جوتے پہن کر آئیں۔ یہاں گرمیوں میں بھی موسم سرد ہوتا ہے تو گرم جیکٹ ساتھ لے کر آئیں۔

جواب دیں

Your email address will not be published.

You may use these <abbr title="HyperText Markup Language">html</abbr> tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*