جاز بانڈہ، دلفریب مناظر اور مہمان نوازی کا دیس

جاز بانڈہ

جاز بانڈہ ضلع دیر میں سطح سمندر سے 3100 میٹر بلندی پر واقع ہے۔ اس کو جہاز بانڈہ یا جاز بانڈہ دونوں کہتے ہیں۔ اس جگہ کو جہاز بانڈہ اس وجہ سے بھی کہتے ہیں کہ یہ جہاز جتنی بلندی پر واقع ہے۔ جاز بانڈہ خوبصورت نظاروں سے بھرپور مقام ہے۔

جاز بانڈہ کی وجہ شہرت

جاز بانڈہ برف سے ڈھکے پہاڑوں، بلند و بالا درختوں سے گھرے جنگلات، آبشاروں اور ہریالی سے بھرپور علاقہ ہے۔ یہاں آپ قدرت سے قریب ہوجاتے ہیں۔

پچھلے کچھ عرصہ میں جاز بانڈہ کو کافی شہرت ملی ہے۔ یہ علاقہ نہ صرف کوہ پیماوں بلکہ عام سیاحوں کا بھی پسندیدہ ترین مقام بن چکا ہے۔ اس پورے علاقے کو دنیا سے روشناس کروانے میں راجہ تاج محمد کا بہت اہم کردار ہے۔ ان کا ایک میوزیم جندرئی میں ہے۔

جاز بانڈہ

جاز بانڈہ کا شمار کوہستان کی مشہور چراگاہوں میں ہوتا ہے۔ وادی کمراٹ کی سیاحت کے لئے آنے والوں کے لئے یہ ایک بہترین آپشن ہے۔

بانڈہ ایک ایسی جگہ کو کہتے ہیں جہاں 5 سے 10 گھر ہوں اور لوگ گرمیوں میں مال مویشی رکھتے ہوں۔ یہاں کے مقامی لوگ گرمیوں میں مویشیوں کو لے کر جاز بانڈہ چلے جاتے ہیں اور سردیوں میں واپس آجاتے ہیں۔

جاز بانڈہ کیسے آئیں؟

موٹر سائیکل یا گاڑی پر آنے والوں کے لئے پارکنگ اب گامسیر گاوں میں ہے۔ یہاں پر موٹر سائیکل کھڑی کرکے پیدل ٹکی بانڈہ تک جاتا پڑتا ہے جو کہ جاز بانڈہ کا بیس کیمپ ہے۔

میں نے بھی اپنا سفر تھل سے شروع کیا اور موٹر سائیکل گمسیر گاوں میں کھڑی کرکے ٹکی بانڈہ کا پیدل سفر شروع کیا۔ ٹکی بانڈہ کا ہوٹل اب ختم کردیا گیا ہے۔ ٹکی بانڈہ سے جاز بانڈہ تک جانے کےلئے باقاعدہ ٹریک بنا ہوا ہے جس پر آپ اکیلے بھی جاسکتے ہیں۔

ٹکی بانڈہ سے آپ پیدل سفر یا پھر خچر اور گھوڑے کا استعمال کرسکتے ہیں۔ جاز بانڈہ کا پیدل سفر 3 سے 4 گھنٹے کا ہوسکتا ہے۔ تو یہاں آنے کے لئے پیدل چلنے کا ذہن بناکر آئیں۔

اس پورے ٹریک پر تھوڑے تھوڑے فاصلے پر چھوٹے ہوٹل ہیں۔ جبکہ پانی کی بوتلیں ٹھنڈی کرنے کے لئے ہمیں روایتی طریقہ نظر آتا ہے۔

جاز بانڈہ

مسلسل چڑھائی چڑھنے کے بعد ہم ایک کھلے میدان میں داخل ہوتے ہیں۔ اس چراگاہ کو کنڈیل شئی بانال کہا جاتا ہے۔ یہاں سے آگے سفر تھوڑا ہی رہ جاتا ہے۔ جہاز بانڈہ پہاڑوں میں گھرا ہوا ہے اور ہر زاویے سے اس کا نظارہ بالکل منفرد ہوتا ہے۔

جہاز بانڈہ میں گھڑ سواری، کیمپنگ اور ٹریکنگ کرنے کی سہولت ہے۔ یہاں پر ہوٹلز بھی اب بڑی تعداد میں بن چکے ہیں۔

میں نے جہاز بانڈہ میں تاج محل ہوٹل میں قیام کیا تھا جہاں پشاور سے آئے میڈیکل سٹوڈنٹس میرے میزبان بنے۔ اس پورے علاقے میں صرف ٹیلی نار کا ںیٹ ورک کام کرتا ہے۔

اگر آپ جہاز بانڈہ جائیں تو یہاں کی مشہور کونڑ آبشار ضرور جائیں۔ کہتے ہیں کہ اس آبشار کی اونچائی 100 سے 150 فٹ ہے اور کا شمار کے پی کے کی خوبصورت آبشاروں میں ہوتا ہے۔

جاز بانڈہ آنے کا بہترین وقت

کنڈ بانڈہ اور کٹورا جھیل جانے کے لئے جہاز بانڈہ میں قیام بہترین آپشن ہے۔ مئی کے مہینے میں بھی یہاں کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔

جاز بانڈہ آنے کا بہترین وقت جون سے ستمبر تک ہے۔ جبکہ ستمبر کے اختتام تک یہاں آنا مشکل ہوجاتا ہے۔ یہ جگہ اکتوبر سے مئی تک برف سے ڈھکی ہوتی ہے۔

جاز بانڈہ اپر دیر کمراٹ

جہاز بانڈہ کی اصل خوبصورتی کٹورا جھیل ہے جو کہ یہاں سے 5 کلومیٹر آگے ہے۔ یہاں کے لوگ سیاحوں سے محبت کرنے والے ہیں۔ یہاں ویک اینڈ پر کافی رش ہوتا ہے۔ اگر آپ کمراٹ آنے کا ارادہ کریں تو جاز بانڈہ بھی ضرور آئیں۔

جواب دیں

Your email address will not be published.

You may use these <abbr title="HyperText Markup Language">html</abbr> tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*