بہادر سر – شانگلہ میں ٹریکرز کی جنت

بہادر سر ایک خوبصورت اور سیاحتی مقام ہے۔ یہ شانگلہ کا سرحدی علاقہ بھی ہے۔ سوات کا خطہ جہاں تاریخ سے بھرپور ہے تو وہیں بے شمار خوبصورت مقام ہیں جن میں سے ایک بہادر سر ہے۔ یہاں آکر ہم قدرت کے قریب ہوجاتے ہیں۔

بہادر سر کی 5 خاص باتیں

جانتے ہیں بہادر سر کے بارے میں 5 خاص باتیں۔

1۔ خوبصورت بانڈہ

بہاردر سر پہنچ کر چاروں طرف کے خوبصورت نظارے آپ کے منتظر ہوتے ہیں۔ حد نگاہ تک گھاس کے وسیع میدان نظر آتے ہیں۔ اس خوبصورت بانڈے میں ایک طرف بلند و بالا پہاڑ ہیں تو دوسری طرف کھلے میدان ہیں۔

یہ علاقہ سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہے۔ مگر یہاں وہ سب خوبیاں ہیں جو کسی سیاح کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔ یہاں گھنے جنگلات اور کھلے میدان بڑی تعداد میں نظر آتے ہیں۔ ٹاپ پر مصنوعی جھیل بھی ہے۔

2۔ ٹریک

الپوری سے بہادر سر آنے کا ٹریک تھوڑا سا سخت ہے۔ مگر سڑک کی تعمیر جاری ہے جو کافی حد تک مکمل ہوچکی ہے۔ کنڈو تک موٹر سائیکل آتی ہے پھر پیدل سفر شروع ہوتا ہے۔ اس ان دیکھے بانڈے کا پورا ٹریک ہی نہایت خوبصورت ہے۔

کنڈو سے ہمیں اوپر پہنچنے میں دو گھنٹے لگے۔ راستے میں پورا ٹریک جنگل سے گزرتا ہے۔ ٹریک ایسا ہے کہ پہلے چڑھائی کے بعد اترائی ہے اور پھر دوبارہ چڑھائی کے بعد کھلے میدان ہمیں نظر آتے ہیں۔

اسی چڑھائی کے دوران ایک چھوٹا میدان راستے میں آتا ہے۔ راستے میں جانوروں کے ریوڑ بھی گزرتے دکھائی دیتے ہیں۔

3۔ قدرت کے قریب

بہادر سر آکر آپ قدرت سے قریب ہوجاتے ہیں۔ ٹاپ پر چرواہوں کے عارضی گھر بھی نظر آتے ہیں۔ چرواہے یہاں گرمیوں میں اپنے ریوڑ لے کر آجاتے ہیں اور سردیوں میں واپس چلے جاتے ہیں۔

گھوڑے بھی یہاں وافر مقدار میں دکھائی دیتے ہیں۔ جبکہ مختلف رنگوں کے خوبصورت پھول منظر کو مزید دلفریب بنادیتے ہیں۔ یہاں لوگوں کی آمد کم ہے اورہوٹل نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ صاف ہے۔

4۔ کیمپنگ

بہادر سر ٹاپ یا پھر نیچے کنڈو میں کیمپنگ کی سہولت بھی ہے جہاں مناسب پیسوں میں ہوٹل مل جاتا ہے۔ یہ جگہ فیملیز کے لئے بھی آئیڈیل ہے۔

5۔ دشت لیلیٰ

کنڈو سے آگے سڑک کے بالکل ساتھ دشت لیلیٰ ہے۔ بہادر سر کو ایک راستہ یہاں سے بھی جاتا ہے۔ اگر آپ بھی شانگلہ کی طرف آئیں تو بہادر سر ضرور جائیں۔

بہادر سر کا فاصلہ الپوری اور للیونی سے 14 کلومیٹر ہے۔

جواب دیں

Your email address will not be published.

You may use these <abbr title="HyperText Markup Language">html</abbr> tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*