رسول پور گاوں کا شمار نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کے مثالی گاوں میں ہوتا ہے۔
پنڈ سلطانی کا شمار اٹک کے اہم ترین قصبوں میں ہوتا ہے۔

پنڈ سلطانی ریلوے بیٹھک جو کہ دنیا میں شاید اپنی واحد مثال ہے۔

قصور ڈسٹرکٹ کا روشن بھیلہ گاوں جو کہ کسی شہر سے کم نہیں۔

احسان پور گاوں میں آج تک چوری نہیں ہوئی ہے۔

پنڈ سلطانی گاوں کی دیواریں بامقصد پیغامات لوگوں تک پہنچانے کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔
پاکستان میں دیواریں اکثر سیاسی نعروں یا استہارات سے بھری ہوتی ہیں۔ مگر پنجاب کے گاوں پنڈ سلطانی کی دیواریں کچھ الگ منظر پیش کرتی ہیں۔ ان کو اگر بولتی دیواریں کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔
پنڈ سلطانی گاوں کی دیواریں منفرد کیوں ہیں؟
ان پینٹنگز کا مقصد نہ صرف گاوں کی دیواروں کو خوبصورت بنانا بلکہ کوئی پیغام بھی دینا ہے۔ 2019 میں یہ کام شروع کیا گیا اور اب تک 50 سے زائد دیواریں پینٹ کی گئی ہیں۔
ان دیواروں میں مختلف پیغامات دئیے گئے ہیں جیسا کہ تعلیم حاصل کرنی ہے، پانی بچانا ہے، کتابیں پڑھنی ہیں اور درختوں کی کٹائی نہیں کرنی۔
یہ پیغامات اصلاح کا کام بھی کررہے ہیں۔ کیوں نہ پاکستان کے ہر گاوں کی دیوار پنڈ سلطانی جیسی بنائی جائے۔
ضلع راجن پور کا رسول پور گاوں جہاں تعلیم کی شرح 100 فیصد ہے۔


